ٹرمپ کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم بھی اچانک دورے پر عراق پہنچ گئے
عراقی حکومت کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کل جمعہ کو اچانک دورے پر بغداد پہنچ گئے۔ ان کا یہ دورہ غیر اعلانیہ ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر بھی گذشتہ ہفتے اچانک عراق پہنچ گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی وزیراعظم اپنے آرمی چیف کے ہمراہ ایک کارگو طیارے پر اچانک بغداد پہنچے۔ بغداد میں آسٹریلوی وزیراعظم اور آرمی چیف دارالحکومت کے شمال میں قائم معسکرک التاجی میں فوجی اڈے پر پہنچے۔
ذرائع کے مطابق موریسن نے عراقی حکومت کے کسی عہدیدار سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ انہوں نے آسٹریلوی فوجی اڈے کا معائنہ کیا جہاں 800 آسٹریلین فوجی عراق کی مسلج افواج کو عسکری تربیت دے رہے۔
اسکاٹ موریسن کے دورہ بغداد کا مقصد وہاں پر تعینات آسٹریلوی فوجیوں کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرنا اور ان کی عسکری خدمات کو سراہنا ہے۔
قبل ازیں بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غیر اعلانیہ دورے پر بغداد پہنچ گئےتھے۔ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انہیں صدر ٹرمپ کے دورے کا علم تھا مگر حالات نے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی اور صرف ٹیلیفون پر بات چیت کی گئی۔
-
سقوط صدام کے بعد سے کون سے امریکی صدور عراق کا دورہ کر چکے ہیں؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ بدھ کے روز عراق کا خفیہ اور مختصر دورہ کیا ...
ایڈیٹر کی پسند -
ٹرمپ کا عراق کا غیر اعلانیہ دورہ ، وزیراعظم عبدالمہدی سے ٹیلیفونک رابطے پر اکتفا
عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے میڈیا بیورو کے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کا غیر علانیہ دورہ عراق: ’امریکی فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں‘
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کرسمس ...
بين الاقوامى