سعودی عرب: خاشقجی قتل کیس کے 11 ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کی پہلی سماعت
سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل سعود المعجب نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کی پہلی سماعت کا انعقاد آج جمعرات کے روز ریاض کی ایک فوجداری عدالت میں ہوا۔
المعجب کے مطابق قتل کے 11 ملزمان اپنے وکلاء کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
اس موقع پر استغاثہ نے مطالبہ کیا کہ خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے پر 5 ملزمان کو موت کی سزا دی جائے۔
استغاثہ نے تصدیق کی کہ خاشقجی کے قتل کے حوالے سے ثبوت طلب کرنے کے لیے ترکی کو دو یادداشتیں ارسال کی جا چکی ہیں اور اب ترکی کے جواب کا انتظار ہے۔
سماعت کے اختتام پر ملزمان کو جوابات داخل کرنے کے لیے مہلت دی گئی ہے۔
-
خاشقجی کیس ، ’’باس سے کہیں کام ہوگیا ‘‘،کا کوئی ثبوت نہیں: ترک کتاب میں انکشاف
’’ باس سے کہیں کام ہوگیا‘‘۔یہ وہ الفاظ تھے جو سب سے ...
بين الاقوامى -
خاشقجی کیس میں قطر کے ملوث ہونے کے نئے شواہد کا انکشاف
امریکا میں ایک معروف سکیورٹی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ "واشنگٹن پوسٹ اخبار نے ...
مشرق وسطی -
قطرفاؤنڈیشن جمال خاشقجی کے واشنگٹن پوسٹ کے لیےمضامین کی’’نوک پلک’’ کیسے سنوارتی تھی؟
امریکا کے موقر روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے خود ہی اپنے لکھاری مرحوم جمال خاشقجی ...
ایڈیٹر کی پسند