سعودی عرب میں عسیر کی پہاڑی چوٹیاں کیسے بادلوں سے گلے ملتی ہیں؟
سعودی عرب کے سرحدی پہاڑی علاقے عسیر کی السودہ پہاڑی چوٹیوں کی سرسبزی اور شادابی اپنی جگہ کم دلفریب نہیں مگر حال ہی میں پہاڑی چوٹیوں اور بادلوں کے معانقے سے ایسے دل کش مناظر سامنے آئے جس نے ناظرین کے دل موہ لئے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عسیر کے علاقے میں السودہ پہاڑی چوٹیاں سطح سمندر سے 3015 میٹر بلند ہیں۔ اس پہاڑ کا شمار سعودی عرب کے بلند وبالا پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے۔ بادلوں کے پہاڑی چوٹیوں سے ٹکرانے سے درجہ حراست 13 سے گر کرمنفی سات تک جا پہنچا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو طلوع آفتاب کے وقت کے ان مناظر کی دلفریب تصاویر موصول ہوئی ہیں جن میں بادلوں کو زمین پر اترے دیکھات جا سکتا ہے۔
پہاڑی چوٹیوں اور بادلوں کے ٹکرانے جادوئی مناظر قدرتی حسن کے عاشق رشود الحارثی نے اپنے کیمرے میں محفوظ کیے جنہں سوشل میڈیا پر غیر معمولی پزیرائی حاصل ہوئی ہے، ماہرین موسمیات کے مطابق اس طرح کے طلسماتی قدرتی مناظر ہر سال سردیوں کے موسم میں ان پہاڑوں پر دیکھنے کو ملتے ہیں جب بادل پہاڑوں کی چوٹیوں پر اتر آتے ہیں۔
-
تاریخی غاریں سعودی عرب میں سیاحت کا دلفریب مرکز بن گئیں
سعودی عرب کے جنوبی پہاڑی علاقوں میں پائی جانے والی پہاڑی غاریں صدیوں سے سیاحوں کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی منصوبے کا اعلان
بحر الاحمر سیاحتی پروجیکٹ ’سیاحت کا عالمی چہرہ‘ ثابت ہوگا
مشرق وسطی -
"اَبها" کو عرب سیاحت کے دارالحکومت کا اعزاز کیوں حاصل ہوا ؟
عرب لیگ کی سیاحت سے متعلق تنظیم کے ماہرین نے سعودی عرب کے شہر اَبہا کو سال 2017 ...
مشرق وسطی -
سعودی حکومت نے مدائن صالح کو سیاحت کے لئے کھول دیا
تاریخی مقام یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث میں شامل ہے
بين الاقوامى -
’نیوم‘ پروجیکٹ میں خاتون سیاحت کے شعبے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
سعودی عرب کے سب سے بڑے سیاحتی اور تجارتی منصوبے’نیوم سٹی’ میں سیاحت کے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: اب عمرے کا ویزا سیاحت کے کام آ سکے گا!
سعودی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے ایک نئے ...
ایڈیٹر کی پسند