سعودی عرب کا جنوبی افریقا میں تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان
سعودی وزیر توانائی خالد الفاح کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جنوبی افریقا میں تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں تیل صاف کرنے والا ایک کارخانہ لگانے کے ساتھ پیٹرو کیمیکل کا ایک کارخانہ بھی بنایا جائے گا۔ یہ منصوبہ جنوبی افریقا میں سعودی عرب کی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان میں شامل ہے۔
بریٹوریا میں جنوبی افریقا کے اپنے ہم منصب گیو راڈیبی سے ملاقات میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک جلد ہی جنوبی افریقا میں آئل ریفائنری قائم کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا مقصد جنوبی افریقا میں تیل کے وسیع ذخائر مہیا کرنا ہے۔ اس ضمن میں بریٹوریا کی حکومت کی طرف سے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔
-
سعودی آرامکو روس کے ایل این جی منصوبے کے حصص کی خریداری میں سنجیدہ ہے: خالد الفالح
روس کے خود مختار دولت فنڈ (آر ڈی آئی ایف )نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد ...
پاكستان -
سعودی عرب : نیوم بے ترقیاتی منصوبے کے ماسٹر پلان کی منظوری
سعودی عرب کے ولی عہد،وزارتی کونسل کے نائب صدر ،وزیر دفاع اور سرکاری سرمایہ ...
بين الاقوامى