سوڈانی صدر عنقریب کویت کا سرکاری دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صدر عمر البشیر جلد ہی کویت کا دورہ کریں گے۔

سوڈانی وزیر اطلاعات بشارہ جمعہ کے مطابق یہ دورہ عرب ممالک کے دوروں کے سلسلے کی کڑی ہے۔ البشیر نے عرب ممالک کے دورے کا آغاز قطر سے کیا تھا جہاں انہوں نے امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ البشیر کے کویت کے دورے کا مقصد تمام علاقائی اور عرب امور میں مشترکہ رابطہ کاری ، دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال اور خلیج کے بحران کے حل کے واسطے کویتی منصوبے کو زیر بحث لانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں