یمن کا امریکا سے حوثی ملیشیا کو "دہشت گرد تنظیم "قرار دینے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی شہریوں کے خلاف مرتکب تمام جرائم کی بنیاد پر حوثی ملیشیا کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق الاریانی نے نہتے اور بے قصور شہریوں کے خلاف باغی ملیشیا کے جرائم کو اجتماعی نسل کشی قرار دیا۔

بدھ کے روز یمن میں امریکی سفیر میتھیو ٹولر سے ملاقات کے دوران یمنی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ "حوثی ملیشیا سویڈن معاہدے پر عمل درامد سے بھاگ رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں معاہدے کی کامیابی کی امیدیں دھندلا رہی ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ حوثی باغی امن عمل میں سنجیدہ نہیں ہیں"۔

دوسری جانب امریکی سفیر نے زور دے کر کہا کہ ایران یمن کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش میں حوثی ملیشیا کو مسلسل سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

ٹولر کے مطابق انارکی اور شورش کو بڑھانے کے لیے حوثیوں اور القاعدہ کے درمیان رابطے جاری رہنے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں