بحرینی فرمانروا کا شاہ سلمان کی پیشانی پر بوسہ دینے کا جذباتی منظر
سعودی عرب اورخلیجی ریاست بحرین کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات اپنے نقطہ عروج پرہیں اور دونوں برادر پڑوسی ملکوں کےباہمی تعلقات کو'مثالی' قرار دیا جاتا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کا انداز کئی عوامل سے لگایا جا سکتا ہے۔ گذشتہ روز مصر کے سیاحتی علاقے شرم الشیخ میں ہونے والے عرب ۔ یورپ سربراہ اجلاس کے موقع پربھی ایک ایسا ہی جذبات منظر دیکھا گیا جب اجلاس میں شرکت کے لیے آئے بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آلِ خلیفہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی نشست پرجا کران کا ماتھا چوما۔
یہ جذباتی منظر بہت سےعالمی رہ نمائوں کے لیے شاید حیران کن ہو مگر دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے اور دوستی میں گندھے تعلقات کےباب میں باعث حیرت نہیں۔
مشاعر ملك ..تجاه ملك .. pic.twitter.com/DMdIFmo0wS
— Oalomeirعثمان العمير (@OthmanAlomeir) February 24, 2019
بحرینی فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے شاہ سلمان کی پیشانی کو بوسہ دینے کا منظر مصر کے سرکاری ٹیلی وی چینل پر بار بار نشر کیا گیا۔ جب شاہ سلمان نے بحرینی فرمانروا کو اپنی نشست سے سلام کرنے کی کوشش کی تو حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اپنی کرسی سے اٹھ کر شاہ سلمان کی نشست پرگئے اور انہیں مصافحہ کرنے کے ساتھ دو بار ان کی پیشانی پر بوسہ دیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روزمصر کی دعوت پرشرم الشیخ میں عرب ۔ یورپ سربراہ کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں 50 ملکوں کے مندوبین کو شریک کیا گیا تھا۔
-
سعودی عرب اور بحرین کے درمیان نئی آرامکو ، باپکو تیل پائپ لائن کا افتتاح
بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب ،بحرین کا مشترکہ اقدام،قاسم سلیمانی اور پاسداران انقلاب دہشت گرد قرار
سعودی عرب اور بحرین نے مشترکہ اقدام کرتے ہوئے تین افراد اور ایک ادارے کو ایران کی ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے اندرونی معاملے میں کینیڈا کی مداخلت قبول نہیں : بحرین
بحرین کی وزارت خارجہ نے کینیڈا کے موقف اور سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں اُس کی ...
مشرق وسطی