مصر : قاہرہ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر آتش زدگی میں 20 افراد جاں بحق
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رمسیس کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر زور دار آگ لگنے سے درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حادثے میں 24 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے جب کہ مصری ٹیلی وژن کا کہنا ہے کہ 20 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور زخمیوں کی تعداد 40 ہے۔
مصر کی نیشنل ریلوے اتھارٹی کی جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین بے قابو ہو کر اسٹیشن پر کنکریٹ کی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔
دوسری جانب ریلوے اتھارٹی نے رمسیس اسٹیشن کو بند کر کے معائنہ اور صفائی مکمل ہونے تک تمام ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی ہے۔
مصری وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر ہشام عرفات نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کا مقصد غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کا تعین کر کے انہیں فوری طور پر عدالت کے کٹہرے میں پہنچانا ہے۔
حادثے کے بعد شہری دفاع کی ٹیمیں اور فائر بریگیڈز کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور اسے ٹرینوں اور ملحقہ عمارتوں تک پہنچنے سے روک دیا۔
آگ کے گہرے بادلوں کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کو دم گھٹنے کا سامنا کرنا پڑا۔
-
'مخالفین سے جیلیں بھرنے والے ایردوآن مصر پر کس منہ سے تنقید کرتے ہیں؟'
مصری حکومت نے ترک صدر کی طرف سے تنقید مسترد کردی
بين الاقوامى -
نشے کی لعنت سے نجات کے لیے مصر میں پہلا سرکاری اسپتال مختص
مصرمیں تمباکو نوشی سے نجات پانے میں مدد کے لیے پہلی بار اسپتال مختص کیا گیا ہے۔ ...
مشرق وسطی -
مصر: عرب ۔ یورپ ' کانفرنس کے موقع پر جرمن چانسلر کی شاہ سلمان سے ملاقات
مصرکی میزبانی میں منعقد ہونے والی 'عرب ۔ یورپ' سربراہ کانفرنس میں جرمن چانسلر ...
مشرق وسطی