سوڈانی عہدے دار کی موساد کے سربراہ سے ملاقات کی الجزیرہ کی خبر جھوٹی نکلی
سوڈان میں سکیورٹی ادارے کے سربراہ نے قطر کے الجزیرہ نیوز چینل پر نشر ہونے والی اُس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سوڈانی سکیورٹی ادارے کے ڈائریکٹر نے میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر اسرائیلی ایجنسی موساد کے سربراہ سے ملاقات کی تھی۔ سوڈانی عہدے دار نے اس خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔
سوڈانی سکیورٹی ادارے کے مطابق قطری چینل الجزیرہ نے جو کچھ نشر کیا وہ پیشہ وارانہ رجحان اور موضوعیت سے خالی تھا اور ان صحافتی اقدار سے کوئی میل نہیں رکھتا جن کا دعوی الجزیرہ کی جانب سے کیا جاتا ہے۔
قطر کے الجزیرہ نیوز چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی خبر میں کہا گیا تھا کہ سوڈان میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر صلاح عبداللہ قوش نے صدر عمر البشیر کی جاں نشینی کے منصوبے کو زیر بحث لانے کے لیے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ سے ملاقات کی۔
-
سوڈان کا امریکا اور یورپ پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام
سوڈان کی حکومت نے امریکا اور دوسرے مغربی ملکوں پر ملک کے اندرونی معاملات میں ...
مشرق وسطی -
سوڈان: ایمرجنسی کو مستحکم کرنے کے لیے نئے صدارتی احکامات جاری
ملک بھرمیں جلسے جلوسوں پرپابندی، پولیس کو وسیع اختیارات حاصل
مشرق وسطی -
سوڈان : ریاست جزیرہ کے گورنر محمد طاہر عائلہ وزیراعظم نامزد
سوڈان کے صدر عمر حسن البشیر نے ہفتے کے روز ریاست جزیرہ کے گورنر محمد ...
بين الاقوامى