مصر: کیمیکل پلانٹ کے گیس ٹینک میں دھماکا ، 12 افراد ہلاک
مصر کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع بندرگاہ عین سخنا میں ایک کھاد فیکٹری میں گیس ٹینک کے پھٹنے سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی مینا نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کو پیش آنے والے اس واقعے میں کل پندرہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ بندرگاہ کے نزدیک واقع مردہ خانے میں دس لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔تاہم سرکاری طور پر ہلاکتو ں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔