مصر:15 سالہ لڑکے کا خود کش حملہ، 7 افراد ہلاک، 26 زخمی
مصر کے جزیرہ نما سیناء میں الشیخ زوید کے مقام پر 15 سالہ لڑکے نے خود کش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور کم سے کم 26 زخمی ہوگئے
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ایک گروپ الشیخ زوید میں السوق کےمقام پر معمول کا سرچ آپریشن جاری رکھے تھا کہ اس دوران اچانک ایک 15 سالہ لڑکے نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔
اس حملے میں فوج کے دو افسر اور ایک پولیس اہلکارجب کہ تین عام شہری جن میں ایک 6 سالہ بچہ شامل ہے مارے گئے۔ خود کش حملے میں 26 افاد زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو معلوم ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملہ آور کم عمر تھا جس کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز کو اس پر شک نہیں ہوا۔ جب اس نے مشکوک حرکات شروع کیں تو پولیس کو شبہ ہوا۔ حکام نے اس کا پیچھا کیا تو اس نےخود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
-
مصر: سیناء میں خودکش دھماکہ انصار بیت المقدس نے کیا
ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق وڈیو میں مزید حملوں کی دھمکی
مشرق وسطی -
مصر: سڑک کنارے دھماکہ، 6 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
عسکریت پسندوں نے دھماکہ سیناء کے شہر العریش میں کیا
مشرق وسطی -
مصر دھماکہ، ہسپتال کی افتتاحی تقریب منعقد
واقعہ وادی نیل میں ہیش آیا، وزیر صحت محفوظ رہے
مشرق وسطی