.

اسرائیل نے حماہ کے قریب عسکری ٹھکانے پر حملہ کیا ہے: شامی حکومت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں سرکاری ٹیلی وژن نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے حماہ صوبے کے نزدیک ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا تاہم فضائی دفاعی نظام نے بعض میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اور ٹیلی وژن کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماہ کے دیہی علاقے میں مصیاف شہر کی سمت ایک عسکری مقام کو ہدف بنایا۔

میڈیا ذرائع نے بھی اسی علاقے میں زور دار دھماکے سنے جانے کی خبر دی تھی۔

شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے شام میں درجنوں فوجی کارروائیاں کی ہیں۔ اس دوران ہتھیاروں کی منتقلی، ایرانی ملیشیاؤں اور ان کی حلیف حزب اللہ کے عناصر کو نشانہ بنایا گیا جو شامی صدر بشار الاسد کو عسکری سپورٹ پیش کر رہی ہے۔