خرطوم: جمعرات اور جمعے کے مظاہروں کے دوران 16 افراد ہلاک
سوڈان میں پولیس کے ایک اعلان کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں جمعرات اور جمعے کے روز فائرنگ کا نشانہ بننے کے نتیجے میں 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔ یہ تمام افراد سرکاری اور نجی املاک پر حملوں کی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کی زد میں آئے۔
پولیس کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ہاشم علی عبدالرحیم کے مطابق تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیر ذمے دارانہ انداز سے کی گئی فائرنگ سے 16 افراد وفات پا گئے اور 20 زخمی ہوئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ خرطوم میں شارع النیل اور المندیل کے چوک پر عوامی دھرنا جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق دھرنوں اور لوگوں کے اکٹھے ہونے کے نتیجے میں خرطوم کے وسطی علاقے میں شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔
-
سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کا سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا اعلان
فوج سوڈان میں اقتدار کی حریص نہیں: عبوری فوجی کونسل کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ
مشرق وسطی -
عمر البشیر کی معزولی کے بعد دنیا سوڈان کے قرضوں کو کس طرح دیکھ رہی ہے؟
سوڈان میں 30 برسوں سے اقتدار پر براجمان صدر عمر البشیر کی معزولی نے ملک کے قرضوں ...
بين الاقوامى -
سوڈان کی عبوری کونسل کے نئے سربراہ عبدالفتاح البرھان کون ہیں؟
سوڈان کی عبوری ملٹری کونسل کے سربراہ جنرل عوض بن عوف کی سبکدوشی کے بعد ان کی جگہ ...
بين الاقوامى