سوڈان : معزول صدر عمر البشیر کو "کوبر" جیل منتقل کرنے کی خبریں
سوڈان میں سیکورٹی ذرائع نے "العربیہ" کو بتایا ہے کہ سابق صدر عمر البشیر کو خرطوم کے شمالی نواح میں واقع علاقے بحری میں "کوبر" جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
عمر البشیر نے 30 برس تک سوڈان پر حکم رانی کی جس کے بعد گزشتہ ہفتے ان کے اقتدار کا تختہ الٹ دیا گیا۔ یہ پیش رفت گزشتہ برس دسمبر سے جاری عوامی مظاہروں کے بعد سامنے آئی جنہوں نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
البشیر کو عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے 2009 اور 2010 میں جاری دو بین الاقوامی وارنٹس کا سامنا ہے۔ یہ وارنٹس 2003 سے 2008 کے درمیان دارفور ریجن میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں جاری کیے گئے۔
تاہم سوڈان میں عبوری عسکری کونسل پیر کے روز یہ اعلان کر چکی ہے کہ سابق صدر عمر البشیر کو عالمی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ نئی منتخب حکومت کرے گی۔
-
مصری صدر کی سوڈان کی عبوری کونسل کے سربراہ سے ٹیلیفون پربات چیت
سوڈان کےاستحکام کےلیے عبوری کونسل کی ہرممکن مدد کریںگے:السیسی
مشرق وسطی -
سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پرغور کر رہے ہیں: امریکی عہدیدار
امریکی وزارت خارجہ کےایک سینیرعہدیدار نے کہا ہےکہ امریکا سوڈان کے حوالے سے ایک نئی ...
بين الاقوامى -
سوڈان : مظاہرین کا دھرنا مسلسل 11 ویں روز جاری
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں منگل کو فوج کی جنرل کمان کے ہیڈ کوارٹر کے اطراف ...
بين الاقوامى