امریکا کا پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا ایران کی "توہین" ہے: روحانی
ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دیا جانا ایران کے لیے ایک "نفرت انگیز" اور "توہین آمیز" عمل ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز "یومِ افواج" کے موقع پر تہران میں منعقد ایک فوجی پریڈ کے دوران کہی، پریڈ کو سرکاری ٹیلی وژن نے براہ راست نشر کیا۔ روحانی کے مطابق ایرانی مسلح افواج خطے کے ممالک کے خلاف نہیں بلکہ صرف "حملہ آوروں" اور "صہیونیت" کے خلاف استعمال ہوں گی۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے ملک کی مسلح افواج خطے کے ممالک کے قومی مفادات کے خلاف نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ "ہمارے مسائل کا بنیادی سبب صہیونی نظام اور امریکی سامراجیت ہے"۔
امریکا نے چند روز قبل ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ پیر کے روز سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی دوسری حکومت کی فورس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
-
امریکا نے سرکاری طور پر سپاہِ پاسداران انقلاب ایران کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا
امریکا نے سرکاری طور پر ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کو ایک غیرملکی دہشت ...
بين الاقوامى -
دوحہ میں تہران کے سفیر کا ايران، عراق اور قطر پر مشتمل اتحاد بنانے کا مطالبہ
دوحہ میں ایرانی سفیر نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں امریکی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے ...
مشرق وسطی -
رستم قاسمی : ایران پر پابندیوں سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرنے والے بریگیڈئیر جنرل
امریکا کے خصوصی ایلچی برائے ایران برائن ہُک نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ...
بين الاقوامى