سعودی عرب: پانچ برسوں میں پہلی مرتبہ 27.8 ارب ریال کا بجٹ سرپلس
سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اعلان کیا ہے کہ مملکت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 27.8 ارب ریال کے بجٹ سرپلس کو یقینی بنایا ہے۔
سعودی وزیر نے یہ اعلان دارالحکومت ریاض میں مالیاتی سیکٹر کی ایک کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2014 کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب کے بجٹ میں سرپلس دیکھنے میں آیا ہے۔
الجدعان کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی عرب میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے تناسب میں 28% اضافہ ہوا ہے۔ سال 2019 کی پہلی سہ ماہی میں مملکت کے نان آئل ریونیو کا حجم 76.3 ارب ریال تک پہنچ گیا۔