شام: النصرہ فرنٹ کے ساتھ جھڑپیں، بشار کی فوج اور ہمنوا فورسز کے 17 ارکان ہلاک
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ شامی آبزرویٹری نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ حلب صوبے میں النصرہ فرنٹ سے متعلق دو مسلح گروپوں کی جانب سے حملوں میں بشار کی فوج اور اس کی ہمنوا مسلح فورسز کے 17 ارکان مارے گئے جب کہ 30 زخمی ہوئے۔
آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب تاخیر سے دو تنظیموں ہیئۃ تحریر الشام اور حراس الدین نے حلب کے جنوبی اور جنوب مغربی دیہی علاقوں میں بشار کی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف حملے کیے۔ جھڑپوں کا سلسلہ ہفتے کی صبح تک جاری رہا اور پھر روسی طیاروں کی جانب سے حملہ آور گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر اختتام پذیر ہوا"۔
کارروائی کے دوران عسکریت پسند گروپوں کے 8 ارکان بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
-
شام: روسی فوج کی بمباری سے بچوں سمیت 10 شہری جاں بحق
شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں روسی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم ...
مشرق وسطی -
شام : دیر الزور میں بارودی سرنگیں پھٹنے سے بشار فوج کے 5 اہل کار ہلاک
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دیر الزور صوبے کے مشرق میں ...
مشرق وسطی -
عفرین کو شام سے علاحدہ کرنے کے لیے ترکی کی جانب سے 3 میٹر بلند دیوار
ترکی نے شام کے شمال مغرب میں سرحد کے نزدیک واقع شہر عفرین کو عملی طور پر اپنی ...
مشرق وسطی