یمن: علی عبداللہ صالح کا بیٹا جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کے سربراہ کا نائب منتخب
یمن میں جنرل پیپلز کانگریس پارٹی صنعاء ونگ (جو حوثیوں کے زیر کنٹرول ہے) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صادق امين ابو راس کو ایک بار پھر پارٹی کا سربراہ منتخب کر لیا گیا۔
جنرل پیپلز کانگریس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری خبر کے مطابق اسٹینڈنگ کمیٹی نے یحیی الراعی کو پارٹی کے سربراہ کا فرسٹ ڈپٹی جب کہ ڈاکٹر قاسم لبوزہ اور بریگیڈیئر جنرل احمد کو پارٹی کے سربراہ کے سیکنڈ ڈپٹی کے طور پر چُن لیا۔ یاد رہے کہ احمد سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کا بیٹا ہے۔
مزید برآں غازی احمد علی محسن کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل اور جابر عبداللہ غالب کو معاون سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔ خاتون رکن فاطمہ الخطری کو خواتین کے شعبے کے لیے پارٹی کی معاون سیکریٹری جنرل کے طور پر چنا گیا ہے۔
یہ اقدامات جنرل پیپلز کانگریس پارٹی کے اُن رہ نماؤں کے تصرفات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں سامنے آ رہے ہیں جو یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی کی آئینی حیثیت کے ہمنوا ہیں اور یمن سے باہر مقیم ہیں۔ مذکورہ رہ نما کانگریس پارٹی کی یکجا قیادت تلاش کرنے کے واسطے کوشاں ہیں۔
-
امریکا یمن کے حوالے سے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کے لیے تیار
امریکا نےیمن کےحوالے سے اپنی موجودہ پالیسی تبدیلی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے ...
بين الاقوامى -
امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کی یمن پالیسی کی تائید کردی ، ویٹو برقرار
امریکی سینیٹ نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف جنگ ...
بين الاقوامى -
یمن: الضالع صوبے میں اتحادی بم باری، متعدد حوثی باغی ہلاک اور زخمی
یمن میں العربیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب اتحاد کے طیاروں نے الضالع صوبے میں ...
مشرق وسطی