یمن: الضالع صوبے میں اتحادی بم باری، متعدد حوثی باغی ہلاک اور زخمی
یمن میں العربیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ عرب اتحاد کے طیاروں نے الضالع صوبے میں قعطبہ شہر کے مغرب میں حوثی ملیشیا کے ایک مجمع کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیت الشوکی کے علاقے میں ہونے والے کارروائی کے نتیجے میں ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ عسکری گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
ادھر قعطبہ کے شمال میں مریش کے علاقے میں یمنی فوج کی العمالقہ فورسز کے یونٹوں نے پہاڑی علاقے کے نزدیک حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور کمک پر راکٹوں کے ذریعے بم باری کی۔ اس کے نتیجے میں ملیشیا کی عسکری گاڑیاں جل گئیں اور درجنوں باغی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے تعز صوبے کے جنوب میں واقع علاقے الاعبوس میں کیٹوشیا راکٹ داغنے کے پلیٹ فارم اور اور اڈے پر کئی حملے کیے۔ اسی علاقے میں کورنیٹ راکٹ داغے جانے کے لیے استعمال ہونے والے ایک پلیٹ فارم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں پلیٹ فارم تباہ ہو گیا اور وہاں کام کرنے والے تمام حوثی مارے گئے۔
دوسری جانب صنعاء میں تعلیمی ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا اپنے ہمنوا طالب علموں کو لڑائی کے محاذوں پر موجود ہونے کے عوض اسکولوں اور ہائی اسکولوں میں امتیازی نمبروں سے نواز رہی ہے۔ حوثی ملیشیا نے اپنے پیروکار طلبہ کو پڑھائی میں شرکت اور حاضری کے بغیر امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت دے دی۔ ان طلبہ کے پاس حوثی نگراں کی جانب سے جاری داخلے کا اجازت نامہ تھا۔
بعض اساتذہ اور ذمے داران کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا فرضی نمبروں اور جعل سازی کے ذریعے طلبہ کو دھوکہ دے رہی ہے۔ ملیشیا نے جنگجوؤں کو علم کے حصول یا حاضری کے بغیر ہی امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔
اساتذہ نے باور کرایا ہے کہ حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں تعلیم کا عمل غیر معمولی نوعیت کی تباہی سے دوچار ہو رہا ہے۔ حوثی ملیشیا منظم طریقے سے اسے برباد کر رہی ہے تا کہ اپنے درآمد شدہ ایجنڈے پر عمل درامد کی کوشش کر سکے۔ اس کا مقصد یمن کی سوچ اور شناخت کو ایران طرز فکر سے تبدیل کر دینا ہے۔
-
یمن کی سرکاری فوج نے حجۃ گورنری میں حوثیوں کی بچھائی 7 ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں
یمن میں سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مغربی حجۃ ...
مشرق وسطی -
یمن: عرب اتحادی فوج کی الذمار میں حوثیوں کی عسکری کمک پربمباری
یمن میں آئینی حکومت کی ملک میں عمل داری کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد ...
مشرق وسطی -
لندن: یمن کی صورت حال پر بات چیت کے لیے چار فریقی کمیٹی کا اجلاس
یمن کے حوالے سے چار فریقی کمیٹی کا ایک اجلاس جمعے کی شام لندن میں منعقد ہوا۔ اجلاس ...
مشرق وسطی