مسجد حرام میں تراویح اور تہجد کی نمازوں کے لیے آئمہ کرام کا تقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حرمین شریفین کے انتظامی امور کےسربراہ ڈاکٹرعبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے ماہ صیام کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے لیے آئمہ کرام کا تقرر کیا ہے۔

یکم رمضان المبارک کی نماز تراویح کی پہلی 10 رکعات میں الشیخ ڈاکٹر سعود بن ابراہیم الشریم نے امامت کے فرائض اداکیے جب کہ آخری 10رکعات کی امامت الشیخ ڈاکٹرعبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے ادا کیے۔ ماہ صیام کے دوسرے روزے کی نماز تراویح میں پہلی 10رکعات کی امامت الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عواد الجھنی اور آخری 10 کی الشیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کی۔ تین رمضان کی نماز تراویح کی امامت بالترتیب الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ اور الشیخ ڈاکٹر ماھر بن حمد المعیقلی کریں گے۔ یہ ترتیب 20 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔

ماہ صیام کےتیسرے اور آخری عشرے میں الشیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری اور الشیخ عبداللہ بن عواد الجھنی، ختم قرآن کے موقع پر الشیخ ڈاکٹر سعود بن ابراہیم الشریم اور الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس تراویح کی امامت کریں گے۔

اکیس سے 23 ، 25 اور 27 رمضان المبارک کی نماز تہجد کی امامت الشیخ ڈاکٹر سعود بن ابراہیم الشریم اور الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کے سپرد کی گئی ہے۔انتیس رمضان المبارک کی تہجد کی نمازکی امامت الشیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری اور الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عواد الجھنی کریں گے۔

اسی طرح 22، 24،26 اور 28 رمضان المبارک کی تہجد کی نماز کی امامت الشیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ اور الشیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں