عراق: بغداد کے علاقے صدر سٹی میں خودکش بم دھماکا، متعدد شہری ہلاک وزخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے صدر سٹی میں ایک خودکش بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
بغداد آپریشنز کمان کے ایک عہدہ دار نے اس خودکش بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں متعدد شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن انھوں نے ان ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی ہے۔
بغداد آپریشنز کمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خودکش بمبار کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا تھا اور اس دوران میں ا س نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس خودکش بم حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔