عراق: نینویٰ گورنر کے عہدے کی نیلامی کی باز گشت!
ذرائع کے مطابق ہر ووٹ پر ڈھائی لاکھ ڈالر اور ایک نئی گاڑی دی جائے گی
عراق میں نینوی صوبے کے گورنر کے عہدے پر سیاسی قوتوں کے درمیان معرکہ آرائی جاری ہے۔
اس حوالے سے نینوی کی صوبائی کونسل کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ صوبے کے باہر کی سیاسی شخصیات کی جانب سے گورنر کا منصب خریدنے کے واسطے "نیلامی کی بولی" لگائی جا رہی ہے۔
مذکورہ رکن نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ کونسل کے بعض ارکان اس امر پر متفق ہیں کہ گورنر کا منصب قومی محور اتحاد کے سربراہ احمد الجبوری اور ان کے حلیف خمیس الخںجر کو فروخت کر دیا جائے اور اس کے مقابل کونسل کے ہر رکن کو 2.5 لاکھ ڈالر اور 2019 ماڈل کی نئی گاڑی دی جائے۔ رپورٹ کے مطابق بعض ارکان نے پیشگی ٹوکن کے طور پر نصف رقم وصول بھی کر لی ہے۔
قومی محور اتحاد کے سربراہ کی جانب سے نامزد دو امیدواروں کے نام عوید الجحیشی (صوبائی کونسل کے رکن) اور منصور المرعید (قومی محور اتحاد کے رکن) ہیں۔
ادھر اس تنازع میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی کا بھی نام آ رہا ہے۔ پارلیمنٹ کے ارکان نے دھمکی دی ہے کہ اگر گورنر کے منصب کی فروخت کی ڈیل منسوخ نہ کی گئی تو وہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کر کے انتہائی اقدام کی جانب چلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق الحلبوسی اپنے امیدوار کے لئے حمایت حاصل کرنے کے واسطے دباؤ ڈال رہے ہیں اور اس کے مقابل صوبائی کونسل کی تحلیل کا معاملہ پارلیمنٹ میں پیش نہ کرنے کی پیش کش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب نینویٰ کی صوبائی کونسل کے رکن داؤد جندی کا نے منگل کے روز العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے نینوی صوبے کے گورنر کی برطرفی کے احکامات نے انتظامی کام میں افراتفری پیدا کر دی ہے۔ اس حوالے سے لازم تھا کہ پہلے گورنر سے پوچھ گچھ کی جاتی اور پھر وجوہات کے ثابت ہونے کے بعد انہیں بر طرف کیا جاتا۔
داؤد جندی نے گورنر کے منصب کی خرید و فروخت کے حوالے سے سمجھوتوں یا ڈیل کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 روز سے اس سلسلے میں جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔ داؤد کے مطابق نینوی صوبہ بہت بڑے المیے کی صورت حال سے باہر آ چکا ہے۔
یاد رہے کہ نینوی صوبے کے گورنر نوفل العاکوب ابھی تک اپنے منصب پر واپس آنے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ یہ خبریں بھی ہیں کہ مذہبی مراجع العاکوب کو گورنر کے منصب کے لیے موزوں ترین شخصیت شمار کرتے ہیں۔
-
ایران کی بڑھتی جارحیت کے سبب عراق کا دورہ کیا : مائیک پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو خاموشی کے ساتھ بغداد کا دورہ مکمل کر کے منگل کی شام ...
بين الاقوامى -
عراق: داعش کے دور میں پیدا ہونے والے 46 ہزار بے نام بچوں کا مستقبل کیا ہو گا؟
حکومت کا داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی شناخت تسلیم کرنے سے ...
مشرق وسطی -
ایران عراق میں بدامنی اورلبنان میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے: پومپیو
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے سوموار کےروز ایک بیان میں ایران پر عراق میں ...
بين الاقوامى