ایران نواز شیعہ ملیشیا نے سرکاری خزانہ لوٹ کر دولت بنائی: حیدر العبادی
عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العبادی نے ایران نواز شیعہ ملیشیا ’’الحشد الشعبی‘‘ کے اُن رہ نماؤں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے جنہوں نے پراسرار طور پر سرکاری خزانہ لوٹ کر دولت جمع کی۔
ایک عراقی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران العبادی سے مذکورہ قیادت کی ملکیتی املاک اور جائیداد کے ذرائع کے بارے میں سوال کیا گیا تھا۔
اس سے قبل النصر الائنس کے سربراہ یہ کہہ چکے ہیں کہ موجودہ سیاسی منظر نامہ کوٹے سے زیادہ برا ہے اور اصلاح کا عمل لوگوں میں نہیں بلکہ طریقہ کار میں ہونا چاہیے۔
العبادی کے مطابق ملک کے مفاد کو ذاتی مفادات پر مقدم رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ "بدعنوان عناصر نے اپنے مفادات کے خوف کے سبب فیصلہ کر لیا تھا کہ مجھے دوسری بار جیتنے نہ دیا جائے"۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ "میں نے بدعنوانی روکنے کے لئے کام کیا، لیکن یہ معاملہ مزید کوشش اور وقت کا مطالبہ کرتا ہے"۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی صورت میں حاصل ہونے والی کامیابی اور بغداد کا امن انتہائی کوششوں کے بعد یقینی بنایا گیا جس میں عراقیوں کی انتھک محنت شامل ہے۔
یاد رہے کہ اگست 2018 میں العبادی نے قومی سلامتی کے مشیر اور الحشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض کو ان کی سیاسی سرگرمی کے سبب برطرف کر دیا تھا۔
اُس وقت عراقی حکومت کے دفتر سے جاری بیان میں باور کرایا گیا تھا کہ برطرفی کا سبب فالح الفیاض کی جانب سے سیاسی اور جماعتی کام میں داخل ہونا اور سیاسی امور میں رکاوٹ بننا ہے۔ یہ امور اُن کو سونپی گئی سیکورٹی کی حساس ذمے داریوں سے متصادم ہیں۔
-
عراق کا امریکا،ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے تہران اور واشنگٹن میں وفود بھیجنے کا اعلان
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے ...
مشرق وسطی -
امریکا۔ایران تنازع میں عراق کو نہ گھسیٹا جائے: مقتدی الصدر
عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کے ...
مشرق وسطی -
ایکسن موبائل نے عراق سے اپنے غیر ملکی عملہ کا انخلا سیاسی بنا پر کیا ہے: وزیر تیل
عراق کے وزیر تیل ثامر غضبان نے ملک کے جنوب میں واقع قرنہ 1 آئیل فیلڈ سے ...
مشرق وسطی