.

مکہ المکرمہ کی سڑکیں #مکہ_سمٹ میں شریک ملکوں کے پرچموں سے سج گئیں

مقدس شہر کو جگمگاتے خیر مقدمی بینروں، جھالروں اور قمقموں سے روشن کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مکہ المکرمہ کی بڑی بڑی سڑکیں اور شاہرائیں مقدس شہر میں ہونے والے خلیجی، عرب اور اسلامی سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے لئے آنے والے قائدین کے قومی پرچموں سے سجا دی گئی ہیں۔ تینوں #مکہ_سمٹ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت اور میزبانی میں منعقد ہو رہے ہیں۔

مقدس شہر کی تزئین اور آرائش کے نگران ادارے کے سیکریٹریٹ نے شہر کے پانچ کلومیٹر رقبے پر خیر مقدمی بینر اور آرائشی جھالریں سجا دی ہیں۔ نیز خیر مقدمی کلمات پر مبنی نیون سائن اور خوبصورت چراغاں سے شہر بعقہ نور بنا ہوا ہے۔ #مکہ_سمٹ ’’الصفا شاہی محل‘‘ میں 25 اور 26 رمضان المبارک کو منعقد ہوں گے۔

مکہ مکرمہ ہی میں سعودی عرب کی میزبانی میں 31 مئی جمعہ کو اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کا چودھواں سربراہ اجلاس منعقد ہو گا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس #مکہ_سمٹ کی صدارت کریں گے۔ اس کاعنوان ’’#مکہ_سمٹ: مستقبل کے لیے اکٹھ ‘‘ ہے۔ اس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے پیش نظر ایک مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہے۔