عراق میں شرپسند عناصر فصلوں میں کس طرح آگ لگاتے ہیں ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق میں مقامی میڈیا نے نینوی صوبے کے شہر موصل میں جلائی گئی فصلوں کی تصاویر نشر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اُس "طریقے" کو ظاہر کیا گیا ہے جو شر پسندوں کی جانب سے آگ لگانے کے واسطے استعمال کیا گیا۔

تصاویر سے واضح ہوا ہے کہ نا معلوم افراد نے فصلوں میں آگ بھڑکانے کے لیے ان کے درمیان ایک "بڑا عدسہ" لگا دیا۔ اس بڑے عدسے کا کام تیز دھوپ کی شعاؤں کو منعکس کر کے انہیں شرارے میں تبدیل کرنا تھا جو فصلوں کے اندر آگ بھڑکنے کا ذریعہ بنے۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس فعل کے مرتکب عناصر نے خود پر سے شبہہ دور کرنے کے لیے اس طریقے کا سہارا لیا۔

سول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ کے مطابق صوبے کے اندر گذشتہ 25 روز کے دوران زرعی فصلوں کے اندر آگ بھڑکنے کے 219 واقعات پیش آئے۔ ان میں 40 سے زیادہ واقعات کرکوک میں تھے۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں