فضائی میزبان اور کویتی پارلیمنٹرین کی اہلیہ دوران پرواز کس بات پر جھگڑیں؟
ہوائی جہاز میں کشیدگی کےبعد ہواباز کا کنٹرول روم سے رابطہ
مصر سے کویت آنے والی ایک پرواز میں فضائی میزبان اور ایک کویتی مسافر خاتون کے درمیان ہونے والی لڑائی نے نہ صرف مسافروں کو پریشان کردیا بلکہ ہوائی جہاز کے پائلٹ کو بھی مدد کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کویت کے ایک سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی کی اہلیہ کا فضائی میزبان کے ساتھ کسی بات پر تنازع پیدا ہوا جو اس حد تک شدت اختیار کر گیا کہ اس کی وجہ سے دیگر مسافر بھی پریشان ہو گئے۔
کویتی اخبار'القبس' کے مطابق جہاز میں پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائلٹ کو کنٹرول روم سے رابطہ کرنا پڑا۔ کویت میں جہاز کی لینڈنگ کے بعد دونوں خواتین کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
کویتی اخبار'الرائے' کے مطابق فضائی میزبان نے"مجلس امہ" کے سابق رکن کی بیوی پر اپنی توہین کا الزام عاید کیا ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے پر لڑائی شروع کرنے کا الزام عاید کیا۔
-
خاتون فضائی میزبان کی قابل اعتراض تصاویر ، یونائیٹڈ ایئرلائنز کے خلاف مقدمہ
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان اینٹونیو میں وفاقی حکام نے فضائی کمپنی یونائیٹڈ ...
بين الاقوامى -
فضائی میزبان سے بوس وکنار مسافر کو مہنگا پڑ گیا
متحدہ عرب امارات کی ایک فوجداری عدالت نے تنزانیہ کے ایک شہر ی کو ایمریٹس ائر لائن ...
ایڈیٹر کی پسند -
مصری فضائی میزبان کی ڈوب مرنے کی پیش گوئی سچ ثابت
موت ایک حقیقت ہے مگر کوئی ہیں جانتا کہ اس کی موت کب اور کہاں آئے گی۔ البتہ لوگ ...
بين الاقوامى -
''فضا میں محبت ہو گی'': سعودی ائیر ہوسٹس کی غیر ملکی سے فلرٹنگ
فضائِی میزبان کو ٹوکنے پر پولیس افسر اورعالم دین کو خمیازہ بھگتنا پڑ گیا
بين الاقوامى -
مصری فضائی میزبان پہلی مرتبہ حجاب پہن سکیں گی
ائر لائن حجاب کا ڈیزائن تیار کروا رہی ہے
مشرق وسطی