شام : لڑائی اور فضائی حملے ، اسد نواز فورسز کے 26 جنگجوؤں سمیت 35 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام کے شمال مغربی علاقے میں ہفتے کی صبح لڑائی اور فضائی حملوں میں اسد نواز فورسز کے چھبیس اور باغیوں کے نو جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ شمالی صوبے حماہ میں شامی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں نو جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔اسی صوبے میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں اسد نواز فورسز کے چھبیس جنگجو مارے گئے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ مولود شاوش اوغلو نے جمعہ کو خبردار کیا تھا کہ ترکی روس کی اس معذرت کو قبول کرنے کو تیار نہیں کہ شام اس کی بات نہیں سن رہا ہے اور وہ صوبہ ادلب میں حملوں کو روکنے کو تیار نہیں ۔

ترکی اور روس کے درمیان گذشتہ سال آستانہ میں شام میں جنگ بندی کے لیے سمجھوتا طے پایا تھا ۔اس کے تحت شام اور روس نے ادلب میں باغیوں کے خلاف بڑی کارروائی نہ کرنے سے اتفاق کیا تھا اور ادلب اور اس کے نواحی علاقوں میں ’’غیر فوجی علاقہ‘‘ قائم کیا گیا تھا لیکن اب شامی فوج نے اپریل سے ادلب اور حماہ میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حملے تیز کررکھے ہیں اور صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں