یمن: البیضاء گورنری میں حوثی ملیشیا کے خلاف وسیع پیمانے پرفوجی آپریشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کی سرکاری فوج اور اس کی معاون عرب اتحادی فوج نے کل بدھ کو ملک کے وسطی علاقے البیضاء اور اس کے مضافات میں حوثی دہشت گردوں کے خلاف وسیع فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد البیضاء گورنری سے حوثی باغیوں کی حکومت ختم کرنا اور انہیں شکست سے دوچار کرنے کے بعد علاقے میں حکومتی رٹ بحال کرنا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آپریشن میں عرب اتحادی فوج کے جنگی طیارے بھی حصہ لے رہے جو باغیوں‌ کے ٹھکانوں پر فضائی حملےکرکے انہیں تباہ کررہے ہیں۔

یمن کی سرکاری فوج کو ایک طرف عرب اتحادی فوج کی معاونت حاصل ہےاور دوسری طرف البیضاء کے قبائل اور عوامی مزاحمتی فورسز بھی فوج کی مدد کررہی ہیں۔ زمینی اور فضائی حملوں کے نتیجےمیں حوثی باغی پسپا ہونا شروع ہوگئے اور سرکاری فوج بہ تدریج پیش قدمی کررہی ہے۔

البیضاء گورنری کی سیاسی قیادت، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور عوامی مزاحمتی ملیشیا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ البیضاء گورنری کو حوثی باغیوں سے آزاد کرانے کا وقت آگیا ہے۔

ادھر تعز گورنری میں بدھ کے روز سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو حوثی کمانڈروں سمیت 17 جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔

'سبا' نیوز ایجنسی نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تعز کے مشرقی اور مغربی محاذوں پر توپ خانے، مشین گنوں اور فضائی حملوں میں دسیوں‌جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں