عالمی منڈی کو تیل کی سپلائی جاری رکھیں گے:سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک کی حیثیت سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی جاری رکھنے کی کوشش جاری رکھے گا تاکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات اور خام تیل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔ دوسرے ذرائع سے کسی بھی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے پرسعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی پوری کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ جنوبی کوریا کے موقع پر عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی جاری رکھنے پربات چیت کی گئی تھی۔ سعودی ولی عہد اور کورین صدر کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودیہ عالمی منڈی میں تیل کی کمی پوری کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

سعودی ولی عہد کے دورہ جنوبی کوریا کےآخر میں دونوں‌ملکوں کے درمیان سعودیہ میں کورین کمپنیوں نے تجارتی بنیادوں پرجوہری توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعاون، پیداواری صلاحیتوں میں اضافے، افرادی قوت کی صلاحیت بڑھانے، تحقیق اور جوہری ترقی میں باہمی تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے این اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو سیول میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر مختلف سمجھوتوں اور یاداشتوں پردستخط کیے۔ یہ منصوبے دونوں حکومتوں‌کے اشتراک سے شروع کیے جائیں گے۔

ان میں مواصلات، تکنیکی سائنس،ای گورنمنٹ، ثقافت، کار سازی، اکنامک ہائیڈروجن، ہیلتھ انشورینس،مالیاتی اداروں کی مانیٹرنگ،صعنت، ریسرچ، ملٹری تیکنیکس اور دیگر شعبوں میں تعاون کے منصوبے شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں