’’سعودی شہری ترکی میں اپنی سفری دستاویزات اور رقوم کی خصوصی حفاظت کریں‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکی میں سعودی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں ان کے پاسپورٹس اور مالی رقوم کو چوری اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بعض سعودی مرد اور خواتین شہریوں کو ترکی کے بعض علاقوں میں نا معلوم افراد کی جانب سے مذکورہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سعودی سفارت خانے نے پاسپورٹس اور قیمتی ذاتی اشیاء کی خصوصی حفاظت پر زور دیا۔

بیان میں سعودی شہریوں کو باور کرایا گیا ہے کہ وہ بِھیڑ اور رَش کے مقامات سے دور رہیں اور ہنگامی صورت حال میں انقرہ میں سعودی سفارت خانے یا استنبول میں قونصل خانے سے رابطے میں ہر گز نہ ہچکچائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں