صعدہ میں آل ثابت کے بازار پر حوثیوں کی بم باری سے 10 شہری جاں بحق : الاریانی
یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے صعدہ صوبے کے ضلع قطابر میں آل ثابت قبیلے کے بازار کو کیٹوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 10 نہتے شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
الاریانی نے اپنی ٹویٹ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی کارروائی کو بھیانک قتل عام قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وحشیانہ بم باری میں غیر حتمی رپورٹ کے مطابق 10 شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے جن میں کئی بچے شامل ہیں۔
١-ندين بشدة المجزرة البشعة التي ارتكبتها #المليشيا_الحوثية المدعومة من ايران بقصفها سوق آل ثابت بمديرية قطابر الحدودية بمحافظة #صعدة بصواريخ الكاتيوشا، والتي راح ضحيتها 10 من المدنيين الابرياء و20 جريحاً آخرين بينهم عدد من الأطفال في حصيلة غير نهائية pic.twitter.com/TPg3J76vWD
— معمر الإرياني (@ERYANIM) July 29, 2019
اس سے قبل یمنی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر پر ایک وڈیو کلپ پوسٹ کیا تھا۔ اس وڈیو میں الحدیدہ شہر کے صنعتی کمپلیکس کی ایک ڈیری فیکٹری پر باغی حوثی ملیشیا کی گولہ باری کے نتیجے میں واقع ہونے والے نقصان کا حجم نظر آ رہا ہے۔
الاریانی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ان جرائم اور خلاف ورزیوں کا ارتکاب بین الاقوامی نگراں مشن کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے جو الحدیدہ کے صنعتی کمپلیکس اور دیگر نشانہ بنائے گئے مقامات سے چند کلو میٹر کی دوری پر موجود تھے۔