شام: ادلب میں ترکی کی سب سے بڑی چیک پوسٹ بشار کی فوج کے محاصرے میں
شام میں بشار کی فوج نے جمعے کو علی الصبح حماہ کے دیہی علاقے میں کفرزیتا قصبے اور مورک گاؤں میں ترکی کے عسکری چیک پوائنٹ کے مشرق میں واقع ٹیلوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔
شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد کے مطابق شامی فوج جمعے کے روز ادلب کے جنوب میں واقع ترکی کے عسکری چیک پوائنٹ کا محاصرہ کر لینے میں کامیاب ہو گئی۔
یہ ادلب اور اس کے اطراف میں سب سے بڑا چیک پوائنٹ شمار ہوتا ہے جہاں مجموعی طور پر ترکی کی فوج کے 12 ٹھکانے موجود ہیں۔ ان چیک پوائنٹس کا قیام ترکی اور روس کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت عمل میں آیا ہے۔
جمعے کے روز شمالی حماہ کے دیہی علاقے میں شامی حکومت کی فورسز کے ہاتھ میں آنے والے اہم ترین قصبوں میں اللطامنہ اور كفرزيتا ہیں جو 2012 سے شامی اپوزیشن کے گروپوں کے کنٹرول میں تھے۔
المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بشار کی فوج نے اس وقت مورک میں ترکی کی عسکری چیک پوائنٹ کو محاصرے میں لے رکھا ہے۔ اس سے قبل شامی فوج نے ادلب کے جنوب میں حماہ کے شمالی دیہی علاقے کے اندر محصور پٹی میں واقع تمام دیہات اور قصبوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔
اسی طرح المرصد نے مزید بتایا کہ کفرزیتا اور اللطامنہ کے قصبوں کو کنٹرول میں لینے کے بعد 5 اگست کو فائر بندی ختم ہونے کے وقت سے روسی فوج کی معاونت کے ذریعے بشار کی فوج کے پاس واپس آنے والے علاقوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اب تک شامی فوج کے کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں الاربعین، الزکات، الصخر، الجیسات، الصیاد، تل الصیاد، خان شیخون، السکیک، ترعی، الہیبط، عابدین، مغر الحمام، مغر الحنطہ، کفرعین، عاس، مدایا، المردم اور المنطار ، کفریدون اور الصباغیہ کے کھیت شامل ہیں۔
-
شام: حلب میں ترکی کے ہمنوا گروپوں کی کُرد عناصر کے ساتھ جھڑپیں
شام میں بشار کی حکومت نے جمعرات کی صبح حماہ کے شمالی اور ادلب کے جنوبی دیہی علاقوں ...
مشرق وسطی -
یونان کا ایرانی تیل بردار جہاز کو شام لے جانے کے لیے کوئی سہولت دینے سے انکار
یونان نے ایران کے پرچم بردار آئیل ٹینکر ادریان داریا (سابق نام گریس اوّل) کو شام ...
بين الاقوامى -
ایرانی ٹینکر نے تیل شام کے حوالے کیا تو حرکت میں آئیں گے : پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز نے امریکی ...
بين الاقوامى