غزہ پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی چل بسا
غزہ میں حماس کے زیر انتظام فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق جمعے کے روز غزہ پٹی کی سرحد پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان چل بسا۔
وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتایا کہ 25 سالہ بدر ابو موسی سر میں گولی لگنے کے بعد غزہ پٹی کے جنوب میں ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا۔
ابو موسی ان 6000 فلسطینیوں میں شامل تھا جنہوں نے جمعے کے روز غزہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر ہفتہ وار احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔
وزارت کے مطابق احتجاج کے دوران 42 مظاہرین زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سرحدی باڑ پر مظاہرین کی جانب سے دستی بم پھینکے جانے کے دوران ایک اسرائیلی فوج معمولی زخمی ہو گیا جب کہ اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
غزہ پٹی کی سرحد پر فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاج کا آغاز گذشتہ برس ہوا تھا۔ اس کا مقصد غزہ پٹی پر 12 برسوں سے مسلط اسرائیلی محاصرے کو توڑنا ہے۔
-
'غزہ میں بم دھماکے'،فلسطینی حکومت نے حماس کے الزامات مسترد کردیے
فلسطینی اتھارٹی کی حکومت نے غزہ کی پٹی کی حکمراں حماعت کی طرف سے غزہ کے علاقے میں ...
مشرق وسطی -
فلسطینی مزاحمت کاروں کے مارٹر گولے کے جواب میں اسرائیلی فوج کا غزہ پر نیا فضائی حملہ
اسرائیلی فوج نے غزہ پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے مارٹر گولے کے جواب میں ایک نیا ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے راکٹ حملے کے بعد غزہ کو ایندھن کی مقدار نصف کردی
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نےغزہ سے راکٹ حملے کے بعد محاصرہ زدہ ...
مشرق وسطی