ذرا ہٹ کر : مصری مریض کے پیٹ سے چمچے، کانٹے اور زیورات برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں اور کانٹوں سمیت مختلف اشیاء نکال لیں۔

المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔ ضروری معائنے اور ایکس رے کے نتیجے مین انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء کے علاوہ سونے کی انگوٹھیاں اور زنجیریں بھی موجود ہیں۔ مریض کا فوری آپریشن کیا گیا اور اس کی آنتوں سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ دانتوں کے 6 برش، سونے کی ایک انگوٹھی اور کئی زنجیریں اور بعض عجیب سی اشیاء نکال لی گئیں۔

ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق مذکورہ نوجوان نے یہ چیزیں گذشتہ 6 ماہ کے دوران نگل لی تھیں۔ مریض کی ماں کو باورچی خانے کی کئی اشیاء اور اپنے بعض زیورات کے غائب ہونے کا علم تھا مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ اشیاء اس کے بیٹے نے نگل لی ہیں۔

طبی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت اب مستحکم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں