شام میں ایرانی ملیشیاؤں نے ہمیں راکٹوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی : اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی فوج نے پیر کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ القدس فورس کے زیر قیادت ایرانی ملیشیاؤں نے دمشق کے بیرونی اطراف سے اسرائیلی اراضی پر راکٹ داغنے کی کوشش کی تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ پیر کی صبح شام سے متعدد راکٹ داغے گئے تاہم ان میں سے کوئی بھی اسرائیل کے اندر نہیں پہنچ سکا۔

اسرائیلی فوج نے شامی اراضی سے کی گئی ہر کارروائی کا ذمے دار بشار حکومت کو ٹھہرایا۔

اس حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان افخائے ادرعی نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے شامی حکومت کو خبردار کیا کہ "اس نے ایرانیوں اور شیعہ ملیشیاؤں کو اس بات کی کھلی اجازت دے رکھی ہے کہ وہ شامی اراضی کے اندر سے کارروائیاں کریں۔ شامی حکومت نے اپنی آنکھیں موند رکھی ہیں یہاں تک کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کر رہی ہے"۔

اس سے قبل اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ اس کی فضائیہ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب شام کے مشرقی حصے میں ایرانی فورسز اور ان کے ہمنوا گروپوں کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق کارروائی میں 18 جنگجو مارے گئے۔ المرصد نے فوری طور پر حملہ کرنے والے فریق کا تعین نہیں کیا۔

اسرائیل اب تک شام میں ایران اور حزب اللہ کے اہداف پر سیکڑوں حملے کر چکا ہے تاہم اس نے بہت ہی کم ان کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیل اس عزم کا اظہار کرتا رہا ہے کہ وہ شام میں ایران کے عسکری وجود کو قدم جمانے نہیں دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں