یمن کے حوالے سے مشترکہ بیانات سعودی عرب اور امارات کی تزویراتی شراکت کی دلیل ہیں : قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش کا کہنا ہے کہ یمن کی صورت حال کے حوالے سے سعودی عرب اور امارات کے مشترکہ پیغامات ،،، دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو باور کراتے ہیں۔

پیر کے روز اپنی ٹویٹ میں قرقاش نے مزید کہا کہ "ہماری قیادت کے نزدیک سعودی عرب کے مفادات درحقیقت امارات کے مفادات ہیں۔ ہمارا اس پر اعتماد قطعی ہے ... یہ ایک ایسی شراکت داری ہے جس میں مقاصد اکٹھا ہو گئے ہیں اور قربانیاں اس کو راسخ کر رہی ہیں"۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اتوار کے روز جاری ایک مشترکہ بیان میں بات چیت کی دعوت کے حوالے سے یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کی جانب سے مثبت جواب کا خیر مقدم کیا۔

بیان میں دونوں ممالک نے ان مثبت فضاؤں کا سلسلہ جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اخوت کی روح قائم رکھنے اور انقسام کی بیخ کنی کی ضرورت پر زور دیا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ دونوں ممالک نے مختلف فریقوں کے ساتھ قریبی اور مضبوط رابطہ کاری کے ذریعے فائر بندی اور بات چیت کو یقینی بنانے کی کوششوں پر کام کیا تا کہ اختلاف کا خاتمہ ہو اور بحرانی کیفیت سے نمٹا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں