حجہ : یمنی فوج اور اتحادی طیاروں کی کارروائیوں میں درجنوں حوثی ہلاک و زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن میں پیر کے روز حجہ صوبے کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کی گولہ باری اور اتحادی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں باغی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر کے ایک بیان کے مطابق اتحادی طیاروں نے عبس ضلع کے شمال میں عزلہ بنی حسن کے علاقے میں حوثیوں کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران متعدد باغی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بیان میں عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج کی توپوں نے گولہ باری سے "حیران" ضلع کے مشرق میں حوثی عناصر کی گاڑیوں اور لڑائی کے ساز و سامان کو تباہ کر دیا۔

اس سے ایک روز قبل حجہ صوبے میں حیران، عبس اور حرض کے مختلف محاذوں پر حوثی ملیشیا کے حملے کو پسپا بنا دیا گیا۔ کارروائی میں حوثی باغی ملیشیا کے درجنوں ارکان مارے گئے تھے۔ زمینی ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے ملیشیا کے ارکان کو پیچھے لوٹ کر فرار ہو جانے پر مجبور کر دیا۔

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے حرض ضلع میں کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں حوثی ملیشیا کے ارکان موجود تھے۔ اس دوران عبس اور حرض کے مختلف مقامات پر باغیوں کا گولہ بارود، راکٹ لانچرز اور ہتھیاروں کے ڈپو تباہ کر دیے گئے۔

یمنی فوج نے اتحادی فورسز کی معاونت سے گذشتہ ماہ کے اواخر میں سرحدی شہر حرض کے بیرونی اطراف ایک عسکری آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں اب تک تقریبا بیس دیہات آزاد کرا لیے گئے۔ اس دوران حوثی ملیشیا کا بھاری جانی اور مادی نقصان ہوا اور 23 حوثی باغیوں کو قیدی بنا لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں