سعودی فرماں روا کے مقتول محافظ عبدالعزیز الفغم کی مقبول ترین تصویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے فرماں رواؤں کے لیے ذاتی محافظ کے طور پر فرائض انجام دینے والے میجر جنرل عبد العزیز الفغم کی اندوہ ناک موت نے ان کے چاہنے والوں کو شدید رنج میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر سعودی حلقوں نے خادم حرمین شریفین کے مقتول محافظ کی تصاویر کا ایک بڑا مجموعہ وائرل کیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ الفغم کی یہ تصاویر مختلف سرکاری تقریبات اور مواقع پر لی گئی تھیں۔

البتہ ان میں مئی 2017 میں اسلامی امریکی سربراہ اجلاس کے دوران لی گی ایک تصویر نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔

محبت اور نیکی سے بھرپور اس تصویر میں میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اپنے گھٹنے کے سہارے زمین پر بیٹھ کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے جوتے کے کھلے ہوئے تسمے باندھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سعودی فوٹوگرافر بندر الجلعود کے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے والی اس تصویر کو مختلف ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر بڑی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

اس حوالے سے سعودی حلقوں کی جانب سے سامنے آنے والے تبصروں میں میجر جنرل الفغم کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی فرمارواؤں کی حفاظت کی ذمے داری انجام دینے کے حوالے سے الفغم کی جرات اور دلیری کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم ،،، خادم حرمین شریفین کے ساتھ نقل و حرکت میں ان کے معروف ترین ذاتی محافظ کی حیثیت سے نمایاں ہو کر سامنے آئے۔ وہ سعودی فرماں روا کی مختلف تقریبات میں سرکاری طور پر شرکت کے مواقع پر براہ راست ان کے پیچھے یا ان کے ایک جانب کھڑے نظر آتے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں