سعودی فٹبال ٹیم رام اللہ میں فلسطین کا سامنا کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں اسپورٹس کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فٹبال فیڈریشن نے رام اللہ شہر میں فلسطین کی ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ میچ 2022 کے عالمی کپ اور 2023 کے ایشیا کپ کے لیے مشترکہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں ہو گا۔

ٹویٹر پر اتھارٹی کے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کیے جانے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی فٹبال فیڈریشن میں اپنے برادران کی درخواست کا مثبت جواب دیتے ہوئے سعودی فٹبال فیڈریشن اس بات پر آمادہ ہو گئی ہے کہ مملکت کی ٹیم منگل 15 اکتوبر کو رام اللہ کے فیصل الحسینی شہید اسٹیڈیم میں فلسطین کے خلاف میچ کھیلے گی۔

سعودی اسپورٹس جنرل اتھارٹی کے مینجمنٹ بورڈ کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے باور کرایا ہے کہ فلسطینی فٹبال فیڈریشن کی میزبانی کی درخواست قبول کرنے کا مقصد یہ ہے کہ فلسطینی ٹیم اپنی اراضی اور اپنے عوام کے درمیان میچ کھیلنے سے محروم نہ رہ جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں