سعودی آرامکو کی انتہائی پیداواری صلاحیت نومبر کے اختتام تک دوبارہ حاصل ہو جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر امین الناصر نے باور کرایا ہے کہ کمپنی اپنی زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت کے دوبارہ حصول کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے اختتام تک ارامکو کی یومیہ پیداوار ایک بار پھر 1.2 کروڑ بیرل تک پہنچ جائے گی۔

اس سے قبل سعودی آرامکو نے 14 ستمبر کو اپنی تیل کی دو تنصیبات پر حملوں کے بعد پیداواری صلاحیت کو توقع سے زیادہ جلدی عرصے میں بحال کیا اور یومیہ 1.13 کروڑ بیرل کا ہدف پھر سے حاصل کر لیا تھا۔

گذشتہ ماہ ابقیق اور خریص کے علاقوں میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا تھا۔ اس کے علاوہ تنصیبات کو پہنچنے والے شدید نقصان کے سبب دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک کی یومیہ پیداوار کم ہو کر نصف یعنی 57 لاکھ بیرل رہ گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں