یمنی فوج کے حملے میں حوثیوں کا قافلہ تباہ، فیلڈ کمانڈر سمیت متعدد جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن کی آئینی فوج نے جمعرات کے روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے ایک قافلے کو حملے میں تباہ کرنے اور شدت پسند گروپ نے فیلڈ کمانڈر سمیت متعدد جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے کانوائے پرحملہ صعدی گورنری کی باقم ڈاریکٹوریٹ میں کیا گیا۔ یہ گورنری حوثی ملیشیا کا گڑھ سمجھی جاتی ہے۔

ازال محاذ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کنعان الاحصب نے بتایا کہ حوثی باغیوں کا ایک قافلہ جبل عواع اور وادی ثعبان میں درندازی کی کوشش کررہا تھا۔ اس دوران سرکاری فوج نے اس پرحملہ کرکے اسے مکمل طور پرتباہ کردیا۔

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق الاحصب نے بتایا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کے متعدد عناصر ہلاک اور زخمی ہوگئے ، جن میں ، "منبہ 2" کے نام سے جاری آپریشن کا انچارج اورسینیر فیلڈ کمانڈر بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں