سعودی عرب کا ایران کے 'فردو' جوہری پلانٹ سے متعلق امریکی موقف کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے امریکا کی طرف سے ایران کے 'فردو' جوہری پلانٹ پرپابندیوں کی دی گئی چھوٹ 15 دسمبر سے ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

العربیہ ڈا ٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ 15 دسمبر 2019 سے ایران کی فردو جوہری تنصیبات پرپابندیاں عاید کرنے کے امریکی فیصلے پر سعودی عرب نے اطمینان کا اظہار کیا ہے

ذریعے کا کہنا ہے کہ مُملکت امریکا کے اس اقدام کی حمایت کرتی ہے کیونکہ ایران اپنے جوہرہ پروگرام متعلق بین الاقوامی عاہدوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

سعودی حکومت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کی جانب سے خطے کو بدامنی سے دوچار کرنے کی پالیسیوں پر سخت موقف اختیار کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں