ہٹلرکو خوش کرنے کی پالیسی ایرانی رجیم کے ساتھ نہیں چلے گی: الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے خبردار کیا ہے کہ جرمن ڈکٹیٹر ہٹلر کو خوش کرنے کی عالمی پالیسی اب ایران کے معاملے میں کامیاب نہیں ہوگی۔ بین الاقوامی برادری کو ایران کو خوش کرنے کے لیے ہٹلر کے ساتھ اختیار کی گئی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔

منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے موقع پر الجبیر نے انقلاب برآمد کرنے، سفارتی مشن پر حملہ کرنے اور عالمی جہاز رانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی ایرانی روش پر توجہ دلائی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ دنیا اس کے خلاف متحد ہے۔ دنیا کو ایران کے خلاف متحد ہوکر ایک واضح پیغام بھیجنا چاہیئے کہ اس کا طرز عمل ناقابل قبول ہے۔ ہم ایک مستحکم خطہ چاہتے تھے کہ ہر ایک متحد ہو کر واضح کرے کہ ایرانیوں کا طرز عمل قابل قبول نہیں ہوگا۔ ہم خطے میں ایرانی مداخلت کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ اور جبرالٹر حکومت کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ایرانی آئل ٹینکر شام میں اپنا سامان نہیں اتارے گا اور پھر جہاز نےاپنا تیل شام میں اتار دیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایرانی وزیر خارجہ دھوکے باز اور مشکوک ہیں۔ وہ اپنی حکومت کے بد تر ارادوں کو جانتے ہیں۔ لہذا ہٹلر کو مطمئن کرنے کی پالیسی ایرانی حکومت کے ساتھ کام نہیں کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں