رابطہ عالم اسلامی کے امدادی اور ترقیاتی منصوبوں کا نیٹ ورک عالم گیر ہو چکا
سال 2019ء کے دوران 49 ممالک میں رابطہ عالم اسلامی کے منصوبے جاری
رابطہ عالم اسلامی نہ صرف عرب ممالک کے اندر بلکہ جغرافیائی سرحدوں سے ماورا ہو کر دنیا بھر میں امدادی اور ترقیاتی منصوبوں میں پیش پیش ہے۔ ریلیف، تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے کئی منصوبے اس وقت دنیا کے 49 ممالک میں جاری ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رابطہ علام اسلامی کے زیرانتظام جنگ زدہ علاقوں اور قدرتی آفات کا شکار ہونے والے خطوں میں سال 2019ء میں 49 ممالک میں 72 منصوبے شروع کیے گئے۔ ان منصوبوں پر 30 ملین سعودی ریال خرچ کیے گئے جب کہ ان سے نو لاکھ افراد مستفید ہوئے۔
رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے دنیا کے مختلف ممالک میں جاری منصوبوں میں صحت کا شعبہ سرفہرست ہے۔ رواں سال کے دوران رابطہ عالم اسلامی نے صحت کے 66 منصوبے شروع کیے۔
یہ منصوبے 48 ممالک میں جاری ہیں۔ ان سے چھ لاکھ 36 ہزار افراد نے استفادہ کیا۔ ان منصوبوں پر تقریبا 14 ملین سعودی ریال خرچ کیے گئے۔ رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے تیس ممالک میں تعلیم کے 71 منصوبے شروع کئے گئے۔ ان سے 34 ہزار افراد مستفید ہوئے۔ تعلیمی منصبوں پر تقریبا 13 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے نہ صرف تعلیم، صحت اور بنیادی انسانی امداد کے شعبوں میں مدد کی جا رہی ہے کہ رواں سال کے دوران رابط کی طرف سے دنیا کے کئی ملکوں میں 21 ترقیاتی پروجیکٹ شروع کیے گئے۔ ان منصوبوں سے ایک ملین افراد مستفید ہوں گے۔ 13 ممالک میں شروع کیے گئے ان منصوبوں پر ایک سو 53 ملین ریال صرف کیے گئے۔
-
رابطہ عالمِ اسلامی کی’’مکہ دستاویز ‘‘کا اجرا،مسلم معاشروں میں امن و رواداری کے فروغ پر زور
رابطہ عالم اسلامی نے مکہ مکرمہ میں اپنے اختتامی اجلاس کے موقع پر ...
بين الاقوامى -
ریاض مخالف مجرمانہ کارروائیاں دہشت گردوں کی نفرت کا مظہر ہیں: رابطہ عالم اسلامی
سعودی عرب شہر مکہ المکرمہ میں قائم پین اسلامی تنظیم ’’رابطہ عالم ...
مشرق وسطی -
رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل پولینڈ میں آشو وٹز کیمپ کا تاریخی دورہ کریں گے
رابطہ عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسیٰ جنوری 2020ء میں ...
بين الاقوامى