.

حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے ڈرون طیارے تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز کا کہنا ہے کہ اس نے جمعے کی صبح ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی جانب بھیجے گئے ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔

اتحادی فورسز کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق مار گرائے جانے والے ڈرون طیارے مملکت کے دو شہروں ابہا اور خمیس مشیط کی سمت پرواز کر رہے تھے۔

اس سے قبل عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان نے بدھ کی شام اعلان کیا تھا کہ اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان یمنی حکومت کے فیصلے کو سپورٹ کرتی ہے۔ یمنی حکومت نے یمن میں فائر بندی اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ،،، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں