جی ٹوئنٹی اجلاس میں شاہ سلمان کا خطاب انسان کی اولیت باور کراتا ہے : الجبیر
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کی صدارت کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خطاب نے باور کرا دیا ہے کہ اولین اہمیت انسان کو حاصل ہے۔
جمعرات کے روز اپنی ٹویٹ میں الجبیر نے کہا کہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں سامنے آنے والے نکات ،،، شاہ سلمان کی اس دعوت سے مطابقت رکھتے ہیں جس میں ان کہنا تھا کہ کرونا کا مقابلہ کرنے کے واسطے شانہ بشانہ کھڑا ہوا جائے۔
أكدت كلمة سيدي خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز -أيده الله- خلال ترؤسه القمة الاستثنائية لـ #مجموعة_العشرين بأن الإنسان أولاً، واتسقت مخرجات هذه القمة مع دعوته للتكاتف والتعاون، لتبعث من الرياض أملاً للعالم بأن نتجاوز أزمة جائحة كورونا الجديد وتداعياتها pic.twitter.com/NwhUzPPQle
— Adel Aljubeir عادل الجبير (@AdelAljubeir) March 26, 2020
واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی گروپ کے ورچوئل سربراہ اجلاس کا آغاز سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیا کہ کرونا کی وبا سب سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مختلف جہتوں میں بھرپور اور ٹھوس اقدامات کریں۔ کرونا کے سبب جنم لینے والا انسانی بحران عالمی سطح پر توجہ کا تقاضا کرتا ہے۔ شاہ سلمان نے تمام ملکوں سے باہمی یک جہتی کا مطالبہ کیا۔
سربراہ اجلاس سے قبل جی ٹوئنٹی گروپ کے ممالک کے وزراء خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں کا ورچوئل اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے ایک "ورکنگ پلان" وضع کیا جائے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس وبا کے نتیجے میں عالمی کساد بازاری سامنے آئے گی۔