سعودی شہری دفاع کی آج سے شہریوں کو کرونا سے بچانے کے لیے نئی مہم کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کا محکمہ شہری دفاع آج اتوار کو ایک نئی ابلاغی مہم شروع کررہا ہے جس کا مقصد عوام الناس میں کرونا کی بیماری کی روک تھام کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شہری دفاع کی طرف سے مجوزہ اس مہم کے لیے'آپ کے گھر میں آپ کی سلامتی ہمارا مقصد' کا عنوان دیا جائے گا۔ اس مہم کے دوران ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو کرونا کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں قیام کرنے اور شخصی تنہائی اپنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل جنرل سلیمان بن عبداللہ العمرو نے ایک بیان میں کہا کہ آگاہی مہم کا مقصد لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں میں روکنا اور وباء کے دنوں میں انہیں گھروں سے دور جانے سے بچانا ہے۔ اس حوالے سے شہریوں کو کرونا کے خطرات سے آگاہی کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر جیسا کہ اسپرے وغیرہ کے استعمال پر قائل کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور بیدار کرنے اور انہیں قرنطینہ اختیار کرنے کے لیے یہ مہم تین ہفتوں تک جاری رہے گی۔ اس دوران شہریوں سے الیکٹرک آلات کے استعمال کے طریقہ کار اور گھریلو استعمال کی چیزوں کے حوالے سے بھی انہیں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائےگا۔ مہم میں حصہ لینے اور اس میں تعاون کرنے والے شہریوں میں تحائف اور انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں