اردن میں کرونا پھیلانے میں ملوث مریضوں کو قید اور جرمانے کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اردن کے وزیر اطلاعات امجد العضائلہ نے کل منگل کے روز کہا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے کسی مریض کی طرف سے وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ اور ہدایات کی خلاف ورزی پر اسے قید اورجرمانے کی سزا دی جائے گی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امجد عضایلہ نے بتایا کہ کرونا کا شکار ہونے والے افراد کو وزارت صحت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار عمل درآمد کرنا ہوگا۔ اگر کوئی مریض قانون کی خلاف ورزی کرتے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسے گھر میں بند کرنے کے ساتھ ساتھ جیل میں قید اور جرمانے کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی 'بترا' کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی طرف سے صحت شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر کوئی شخص دوسرے لوگوں میں کرونا پھیلاتے پایا گیا اور اس کا انجام جیل ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں