سعودی عرب میں کرونا کے 10 ہزار مریض شفایاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں کرونا کا شکار ہونے والے 10 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1704 کیسز سامنے آئےہیں۔

Advertisement

کرونا کے نئے کیز میں 18 فی صد خواتین اور 82 فی صد مرد ہیں۔ اس کے علاوہ90 فی صد بچے اور 4 فی صد 65 سال سے زاید عمر کے افراد شامل ہیں۔ تازہ متاثرین میں 30 فی صد سعودی باشندے اور 70 فی صد غیرملکی شہری شامل ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں اب تک مجموعی طورپر کرونا کے 37 ہزار 136 مریض سامنے آئےہیں۔ ان میں سے 26 ہزار 753 کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔140 مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 24 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 10 ہزار 144 ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز مزید 10 مریضوں کی ہلاکت کےبعد کل ہلاکتیں 239 ہوگئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں