ایرانی نیوز ایجنسی فارس کی قطر کے الجزیرہ چینل کی مدح سرائی اور العربیہ پر نکتہ چینی
الجزیرہ ٹی وی چینل کی جانب سے ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کو شہید قرار دیے جانے پر ایرانی نیوز ایجنسی فارس نے قطر کے سیٹلائٹ چینل کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔ ساتھ ہی العربیہ نیوز چینل کو نکتہ چینی کا نشانہ بنایا۔
فارس نیوز ایجنسی نے اپنی خبر میں کہا کہ "الجزيرہ" چینل کی جانب سے پاسداران انقلاب کی القدس فورسز کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی شہید کو سراہا گیا، اس چیز نے العربیہ چینل کے اندر غصے اور ناراضگی کو بھڑکا دیا۔"
قطر کے سرکاری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے گذشتہ ہفتے کے دوران ایک پوڈ کاسٹ نشر کی تھی جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی تعریفوں کے پل باندھے گئے تھے۔ الجزیرہ کی یہ پوڈ کاسٹ ادارے کی جانب سے "رموز" کے عنوان سے شروع کئے جانے والے سلسلے کا حصہ ہے۔
پوڈ کاسٹ میں سلیمانی کو اللہ کے راستے کا مجاہد اور اسلامی انقلاب کا ایک سپاہی قرار دیا گیا۔
تاہم سوشل میڈیا پر لوگوں کی شدید تنقید کے نتیجے میں کچھ ہی روز بعد الجزیرہ نے اس پوڈ کاسٹ کو اپنے ٹویٹر اور فیس بک پیج پر سے ہٹا دیا۔
اشادة قناة "الجزيرة" بالقائد الشهيد سليماني تثير حنق قناة "العربية" https://t.co/LglJ1nFUhR pic.twitter.com/h7eDfW7gJU
— وكالة أنباء فارس (@arabicfarsnews) May 12, 2020
اس پوڈ کاسٹ کے ابتدا میں ڈرامائی موسیقی کا استعمال کرتے ہوئے جذبات کو ابھارنے کی کوشش کی گئی۔ پھر سلیمانی کے طور پر بولنے والا اداکار کہتا ہے "ہم نے امریکی اور صہیونی چالوں اور دہشت گردی سے شام، اس کے عوام اور پورے خطے کا دفاع کیا اور ایران شام میں استحکام کا ذریعہ بن گیا ہے۔ ہم نے غیر متشدد جہادی گروپس کو اپنے تجربے کی مدد سے مدد دی۔"
امریکی انتظامیہ نے جنوری میں قاسم سلیمانی پر قاتلانہ حملے کے بعد بتایا تھا کہ سلیمانی عراق، لبنان اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اہل کاروں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا تھا۔
قطری حکومت نے باضابطہ طور پر ایران کو سلیمانی کے قتل پر تعزیتی پیغام پہنچایا تھا اور اس کے قتل پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ قطری وزیر خارجہ نے اس موقع پر بیان میں کہا کہ "ہم اپنے آپ کو ایران کے حلیف کے طور پر دیکھتے ہیں۔"
-
الجزیرہ نے سلیمانی کے قصیدے سنانے والی پوڈکاسٹ کی ٹویٹ غائب کردی
قطری نشریاتی ادارے نے ایرانی جنرل کی شان بڑھانے والی پوسٹ کچھ دنوں بعد ڈیلیٹ کردی ...
مشرق وسطی -
سلیمانی کے قتل کے بعد امریکا نے خامنہ ای کی رہائش گاہ پر بمباری کا منصوبہ بنایا تھا
ایرانی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حازہ زادہ نے دعویٰ کیا ہےکہ رواں سال جنوری کے ...
مشرق وسطی -
قاسم سلیمانی کے جانشین کی شام میں آمد کا انکشاف
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم القدس ملیشیا کے ...
مشرق وسطی